صفحہ اول / پاکستان / قائداعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا،شہباز شریف

قائداعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا،شہباز شریف

لاہور . شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا، ان کا کہا آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہا ہے، تاریخ نے ثابت کیا قائداعظم محمد علی جناح کی سیاسی جدوجہد سچائی اور اصولوں پر مبنی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم ولادت قائداعظم پر بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کے یوم ولادت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتی ہے، قائداعظم قول کے سچے، دُھن کے پکے، کردار کے کھرے اور باعمل راہبر تھے، قائداعظم راست گو اور راست باز انسان تھے، وہ ہمیشہ سیدھے راستے پر ہی چلے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے الگ وطن کے خواب کو سچ کردکھایا، عظیم قائد نے اپنی تمام زندگی پاکستان کے مقصد کے لئے وقف کی، قوم اپنے محسن کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ پاکستان بنانے کا مقصد برصغیر کے مسلمانوں کے معاشی حقوق کا تحفظ اور فروغ تھا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے