صفحہ اول / پاکستان / وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار ”کرسمس“ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،

مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ہفتہ کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، مسیحی شہریوں نے پاکستان کی مضبوطی، ترقی، خوشحالی اور یکجہتی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زندگی کے دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے