صفحہ اول / پاکستان / پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی . پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کامقصد ہتھیاروں کےنظام کے مخصوص ڈیزاِئن اورتکینکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔

اس کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے