صفحہ اول / شہر شہر / چہلم امام حسین ؑ،تمام مکتبہ فکرایک دوسرےکےمذہبی عقائدکااحترام کریں،فیاض احمد

چہلم امام حسین ؑ،تمام مکتبہ فکرایک دوسرےکےمذہبی عقائدکااحترام کریں،فیاض احمد

جھنگ ۔ ڈپٹی کمشنرجھنگ فیاض احمد موہل نے چہلم حضرت امام حسینّ کے موقع پرپیشگی جامع حفاظتی وانتظامی اقدامات کو یقینی بنانے اور اس دوران ضلع بھر میں پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ضلعی امن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں عقیق اکرم سمیت اسسٹنٹ کمشنرزمحکمہ پولیس،صحت،ڈی ڈی ایم سی، سول ڈیفنس، ریسکیو1122سوشل ویلفیئر، چیف آفیسر تحصیل کونسل و میونسپل کارپوریشن ،ہائی وے، واپڈا،سپیشل برانچ،انہار، لائیو سٹاک،سیکرٹری آرٹی اے، ٹریفک،فارسٹ، لوکل گورنمنٹ، اراکین ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران بھی شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ اجلاس کا مقصد چہلم امام حسین ؑ کے موقع پرضلع بھر میں چہلم کی سکیورٹی پلان اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو کامیاب بنانا ہے۔ایمرجنسی سروسز کے اداروں سمیت تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو چوکس انداز میں نبھائیں اور اس سلسلے میں تمام ترانتظامات کوہائی الرٹ رکھا جائےگا جبکہ ریسکیو1122کی جانب سے خصوصی ڈیوٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق فائر فائٹنگ گاڑیاں اور ایمبولینسز تربیت یافتہ عملہ کے ہمراہ ہمہ وقت تیار رہیں گی ،ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم فعال رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر مجالس وجلوسوں کے روٹس کے مقامات کامعائنہ کریں اور حفاظتی وانتظامی امور کوقبل از وقت مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنرنے جلوسوں ومجالس کے راستوں سے ہر قسم کی تجاوزات، جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی،سڑکوں کے پیچ ورک،لائٹنگ کے انتظامات،ٹریفک پلان اوردیگر انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں.

فیاض احمد موہل نے کہا کہ چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر تمام مسالک کے علماءو ذاکرین ضابطہ اخلاق کی سختی سے پاسداری کریں، کسی نے بھی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ، اشتعال انگیزی اور نفرت آمیز ناگوار حرکت پر قانون حرکت میں آئے گا ،امن و امان کی بحالی کےلئے شر پسند عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تمام مکتبہ فکر ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہوئے منافرت انگیز مواد اور شر انگیزی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے منتظمین کو ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایس او پیز کی مکمل پابندی کرائیں۔پرامن ماحول کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بروقت نمٹنے کیلئے انتظامیہ اورپولیس ہمہ وقت الرٹ رہے گی ۔اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر بھی اسی نوعیت کے انتظامات مکمل کریں اور امن کمیٹیوں کے ارکان سے موثر کوآرڈی نیشن رکھیں۔

بعدازاں شرکاءاجلا س نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چہلم حضرت امام حسین ؑ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ، اس موقع پر ملک کی ترقی اورامن و سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے