صفحہ اول / شہر شہر / شہریوں کی فلاح و ترقی اولین ہدف ہے،سیف اللہ خان نیازی

شہریوں کی فلاح و ترقی اولین ہدف ہے،سیف اللہ خان نیازی

فیصل آباد . ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کاخصوصی اجلاس چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی صدارت میں سرکٹ ہاﺅس میں ہوا جس میں ضلعی کنوینرڈی سی سی /چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس فیض اللہ کموکا اورایم این اے مرتضی اقبال بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم محمد اجمل چیمہ،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب،ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد،رضا نصر اللہ گھمن،ملک عمر فاروق،شکیل شاہد،میاں وارث عزیز،عادل پرویز گجر،فردوس رائے اور کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر نثار جٹ، شہباز کسانہ،رانا جاوید اشرف، رانا ندیم ایڈوائرز ٹو چیف آرگنائزرودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے ڈسٹرکٹ پروفائل،پرائس کنٹرول میکنزم، سہولت بازاروں،کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد اور ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی جبکہ سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے امن وامان کی صورتحال اور جرائم کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں کمشنر زاہد حسین، آرپی او عمران محمود کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ضلعی کنوینر ڈی سی سی فیض اللہ کموکا نے چیف آرگنائزر کا خیر مقدم کیا۔

چیف آرگنائزرنے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ سے کہا کہ عوام کی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر فیصل آباد کا دورہ کررہے ہیں جس کا مقصد کارکردگی اور درپیش مسائل کا جائزہ لینا ہے جس سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں شہریوں کی فلاح و ترقی اولین ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنانے کیلئے غیرمعمولی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔چیف آرگنائزر نے پارٹی کارکنوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقات کی اورکہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہیں ہمیشہ ساتھ رکھا جائے گا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے