صفحہ اول / پاکستان / حقیقی آزادی مارچ ،عمران خان کاڈی چوک پرپہنچنےکااعلان

حقیقی آزادی مارچ ،عمران خان کاڈی چوک پرپہنچنےکااعلان

پشاور ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمار حدف ڈی چوک میں پہنچنا ہے،میں کشمیر روڈ سے ہو تا ہوا ڈی چوک پر پہنچوں گااور میں اب اپنے کارکنوں سے ڈی چوک پر ملوں گا۔

انہوں نے اپنے وڈیوبیان میں کہا کہ لوگ اپنے شہروں سے نکلیں ،ہم پر امریکہ کے غلاموں کو مسلط کر دیا گیا ہے ،غلامو ں میں ہمت نہیں کہ امریکہ کو جواطب دیں۔پاکستان پر ڈروں حملے ہو رہے تھے تو ان میں جرات نہیں تھی کہ وہ ان کو روکیں ،پاکستان میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جار ہاہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اگر اب نہیں نکلیں گے تو اگلی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرے گی ۔ خاص طور پر روالپنڈی اور اسلام آباد سے چاہوں گا کہ لوگ نکلیں ۔ ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم حقیقی طور پر اپنے ملک کا آزاد کرسکیں۔ہمیں کسی سے ڈکٹیشن یا غلامی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،پاکستان قوم غیرت مند ہے کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے آزادی کی جنگ میں انسان اپنی زندگی کی بھی قربانی دینے کو تیار ہو تا ہے یہ آپ کو ڈرائیں گے دھمکائیں گے آپ کو کہیں گے کہ یہ کنٹینر کھڑے ہیں کسی کی آپ نے پروا نہیں کر نی آپ نے سب نے نکلنا ہے سارے پاکستان کے شہروں کے اندر .

میں اپنے شہریوں کو ایک پیغام دے رہا ہوں ایسا موقع آپ کو نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے گھروں سے نکلیں پشاور میں سے تو میں خود نکلوںگا میں اپیل کرتا ہوں کہ سب نکلیں ۔انہوںنے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کر نا جہاد ہے ،حقیقی آزادی کیلئے جہاد سمجھ کر نکلیں .

عمران خان نے کہا کہ ہما رایک ہیں مقصد ہے ہم جب تک یہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کریں گے حکومت نہیں ختم کریں گے تب تک یہ ہماری تحریک جاری رہے گی ۔اور میں یہ سب سے اُمید رکھتا ہوں کہ یہ آپ نے کسی چیز کی فکر کسی خوف کی وجہ سے کہ کوئی آپ کو جیل میں ڈال دے گا یہ دیکھو اس ملک میں اتنے جیل ہی نہیں ہے اتنی پولیس ہی نہیں ہے کہ جو آپ کو جیلوں میں ڈال سکتی ہے یہ جب قوم نکلتی ہے اور جب عوام کا سیلاب آتا ہے کوئی نہیں روک سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ خاص طورپر میں چاہتا ہوں کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے ان کے ارد گرد کے جو گاﺅں ہیں آپ سب نے نکلنا ہے ۔اگر انہوںنے سڑکیں بند کی آپ نے پیدل نکلنا ہے ۔اگر ہم نے یہ چانس کا فائدہ نہ اٹھایا تو پھر میں کہتا ہوں کہ ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی.

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے