صفحہ اول / کشمیر / انسانی حقوق کی چمپیئن عالمی برادری کاکشمیر پرمعیاربدل جاتاہے،راجہ فاروق حیدر

انسانی حقوق کی چمپیئن عالمی برادری کاکشمیر پرمعیاربدل جاتاہے،راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد . مسلم لیگ (ن) کے راہنماء اور سابق وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی چمپیئن عالمی برادری کا کشمیر پر آکر معیار بدل جاتا ہے.نریندرمودی کے بھارتی وزیراعظم بننے سے ہندوستان کے سیکولر ملک ہونے کا جھوٹا چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے.

ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے، میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتا ہے،میڈیا اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میںہر حکومت نےاپنے اپنے دور میں میڈیا کو دبانے کی کوشش کی ہے.

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے کامیاب ہونے والے تما م عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میڈیا کا بڑا رول ہوتا ہے کل کی کشمیر ریلی کے بارے میں میڈیا سے گلہ ہے کہ اخبارات اور میڈیا نے ہمیں وہ کوریج نہیں جو دینی چاہئیے تھی.

انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی مظالم کے خلاف نکلے تھے اور پاکستانی میڈیا سے ہمیں بھرپور کوریج کی توقع تھی مگر افسوس کہ ایسا نہ ہوسکا، میڈیا کا بنیادی کام میعاری خبر کو آگے فاروڈ کرنا ہے، ہم سب کو مل کر کشمیر کے بارے میں سوچنا چاہئے،جب مودی نے کشمیر کے لیے قدم اٹھایا تو میڈیا نے اس کو آگے فالو نہیں کیا .

قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں پر بہت ظلم کیے ہیں اسلام کسی پر ظلم کرنے کی اجازت ہی نہیں دیتا،ہندو لفظ کیا ہے ہم نے اگر مخالفت کرنی ہے تو ظلم کی کرنی ہے، بھارت کے تین سابق نیول چیفس نے بھی مودی کو خط لکھ کر کہا کہ وہ اپنے اقدامات سے بھارت کا بیڑا غرق کرنے لگے ہیں مگر مودی نے انکو کوئی جواب نہیں دیا.

انہوں‌ںے کہاکہ میں نے عمران خان اور میاں نواز شریف کو بھی کہا ہے کہ عالمی سطح پر کشمیری ہونے کے ناطے میری بات سنی جائیگی آپکی نہیں سنی جائے گی آ پ کشمیریوں کا ساتھ دیں ہم آپ سے زیادہ ملک کے خیر خواہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتا ہے،میڈیا اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میںہر حکومت نےاپنے اپنے دور میں میڈیا کو دبانے کی کوشش کی ہے ،میڈیا نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا ہے،جب تک میڈیا مکمل آزاد نہیں ہو گا عوام کے حقیقی مسائل حل نہیں ہونگے،

راجہ فاروق حیدر نے اے پی پی ایمپلائز یونین نے نومنتخب صدرشہزاد اکبر چوہدری کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، قبل ازین صدر این پی سی انور رضا اور سیکرٹری خلیل احمد راجہ نے پریس کلب آمد پر راجہ فاروق حیدر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر قائد صحافت افضل بٹ اور سابق صدر این پی سی شکیل انجم سمیت نومنتخب اراکین پریس کلب اور اے پی پی ایمپلائز یونین کے نومنتخب صدر شہزاد اکبر چوہدری و دیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے