صفحہ اول / پاکستان / پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پر سیپشن انڈیکس جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا، کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آگیا۔

2020 میں پاکستان کا نمبر دنیا میں 124 واں تھا، 2020 میں کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، 2021 میں کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 28 ہوگیا۔ کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں بڑھتی کرپشن روکنے کے لیے سفارشات بھی تجویز کی تھیں جن کے مطابق، دنیا بھر میں سیاسی فنانسنگ کو کنٹرول کیا جائے، سیاست میں بڑے پیسے اور اثر و رسوخ کو قابو کیا جائے، بجٹ اور عوامی سہولتوں کو ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنے والوں کے ہاتھوں میں نہ دیا جائے، مفادات کے تصادم اور بھرتیوں کے طریقے پر قابو کیا جائے، دنیا بھر میں کرپشن روکنے کے لیے لابیز کو ریگولیٹ کیا جائے، الیکٹورل ساکھ مضبوط کی جائے، غلط تشہیر پر پابندی لگائی جائے، شہریوں کو بااختیار کریں،سماجی کارکن، نشاندہی کرنے والوں اور جرنلسٹ کو تحفظ دیں،کرپشن روکنے کے لیے چیک اینڈ بیلنس اور اختیارات کو علیحدہ کیا جائے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے