اسلام آباد . حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کرلیاہے .وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہونگے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے بند کمرے میں وزرا سے مشاورت کی۔
دوران اجلاس وزرا کے علاوہ تمام افسران کو باہر جانے کی درخواست کی گئی اور ان کے باہر جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بند کمرے میں وفاقی وزرا سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ایاز صادق، بشیر چیمہ، ملک احمد خان، شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین ودیگر شریک ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام