صفحہ اول / شہر شہر / جھنگ،8لاکھ7ہزار860افرادکی کوروناویکسی نیشن کی جا چکی،فیاض احمد

جھنگ،8لاکھ7ہزار860افرادکی کوروناویکسی نیشن کی جا چکی،فیاض احمد

جھنگ ۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ کورونا جیسے موذی وائرس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کےلئے معاشرے کا ہر فرد کورونا ویکسین لگوائے اوراس حوالہ سے جاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ضلع کی عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ شہری اس ضمن میں غفلت کا مظاہرہ ہرگزنہ کریں اور اپنے آپ کو ویکسی نیٹ ضرور کروائیںتاکہ جلد از جلد اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو تاکید کی کہ وہ اپنی سطح پر دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اورکورونا ویکسی نیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے ترجمان نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے پیش رفت بارے بتایا کہ ضلع بھر میں حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک8لاکھ7ہزار860افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

گزشتہ روز 7ہزار267افراد کو کورونا سے بچاﺅکی ڈوز لگائی گئی جن میں 5ہیلتھ کیئر ورکز اور7262شہری شامل ہیں،ضلع بھر میں اب تک کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد3687ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر3511 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، 24افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ152مریض ابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں قرنطینہ کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے مزید کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر میں اگرچہ کمی ہوئی ہے لیکن ایس اوپیز پر عملدرآمد میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے