فیصل آباد ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ بوائز فیصل آباد سٹی نے جیت لی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف مہمان خصوصی تھیں۔
ٹی ایس اوزشبینہ حمید سٹی،ملک تصور حسین جڑانوالہ،شر جیل احمد ھانسیا صدر،محمد قاسم چک جھمرہ،عرفان رحمت اللہ سمندری، ملک اصغر کمالوی تاندلیانوالہ ،شاہد تنویر گل صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن،رانا خالد سابق صوبائی کوچ،شہزاد احمد چشتی ڈویژنل کوچ،رانا انصر اکیڈمی کوچ اور ملک عثمان سومی بھی موجود تھے۔
فائنل میچ تحصیل فیصل آباد سٹی اور تحصیل جڑانوالہ کے درمیان کھیلا گیا پہلے ہاف میں جڑانوالہ کی ٹیم نے ایک گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے ہاف میں فیصل آباد کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیز بھی تقسیم کی گئیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام