صفحہ اول / پاکستان / ملک میں انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

ملک میں انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

لاہور . وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے کچھ بندے ہیں، اتحادی سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، عثمان بزدار عمران خان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے،ملک میں انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جےیوآئی کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق جلسےکی اجازت دے دی، ن لیگ کی ابھی تک جلسے کی کوئی درخواست نہیں آئی، کل کوئی واقعہ ہو جائے تو وزارت داخلہ ذمہ دار نہیں ہو گی،عمران خان تاریخی جلسہ 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اب فوج کا خیال آ گیا ہے، بہت اچھی بات ہے، کوئی شک نہیں پاک فوج عظیم فوج اورعدلیہ دوراندیش ہے، جو فوج یا عدلیہ مخالف مہم چلائے گا اسے سختی سےکچل دوں گا، چاہتے ہیں جمہوریت اور ملک آگے بڑھے، پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے کچھ بندے ہیں، بلاول کے ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے،وہ تو کہہ رہا تھا او آئی سی کانفرنس نہیں ہوگی مگر او آئی سی کی تاریخی کانفرنس ہوئی، اس پر تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے