اسلام آباد .وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نےکہا ہے کہ دنیا کو مسلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے عالمی سطح پر ترجمان ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے آج مسلہ کشمیر دوبارہ دنیا کے سامنے فلش پوائنٹ بنا ۔
لائن آف کنٹرول کا رہنے والا ہوں تحریک آزادی کشمیر میری رگ رگ میں لہو بن کردوڑتی ہے ۔آل پارٹیز کانفرنس آزاد کشمیر کی کال پرمنعقدہ ڈی چوک اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوےوزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے ۔
انہوں نے کہ کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائینگی، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مظلوم کشمیری بھارتی غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کر لیں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام