صفحہ اول / شہر شہر / جعلی چیک مقدمہ،ضمانت خارج،ن لیگی MNA ملک سہیل عدالت سے فرار

جعلی چیک مقدمہ،ضمانت خارج،ن لیگی MNA ملک سہیل عدالت سے فرار

گوجرانوالہ(نامہ نگار) جعلی چیک کے مقدمے پر ضمانت خارج ہونے پراین اے 56 اٹک 2 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان گوجرانوالہ کی سیشن عدالت سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک سہیل 6 کروڑ روپے کے جعلی چیک کے مقدمہ میں عبوری ضمانت پر تھے، ایڈیشنل سیشن جج صابر سلطان نے لیگی ایم این اے کی ضمانت خارج کر دی، بجٹ کے دوران ممبر قومی اسمبلی عدالت میں موجود رہے، درخواست ضمانت کے فیصلہ پر ن لیگی ایم این اے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ایم این اے کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون میں جعلی چیک کا مقدمہ درج ہے، مقدمہ بوگس چیک کے الزام میں 29 جنوری کو درج کیا گیا.

ملزم کے متعدد پیٹرول سٹیشن ہیں۔مدعی مقدمہ نے موقف اپنایا کہ پیٹرول اسٹیشن پر پیٹرول اور ڈیزل سپلائی کرتا تھا، پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں ملزم نے بذریعہ چیک 6 کروڑ روپے ادا کیے، چیک بینک میں جمع کروایا تو کیش نہیں ہوا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے