جھنگ ۔ ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات منہاس نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ ملزم ربنواز ولد غلام عباس کوزیر دفعہ 302 مقدمہ ثابت ہونے پر سزا موت کا فیصلہ سنایاگیا جبکہ مقتول کے لواحقین کوپانچ لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا بھی حکم صادرکیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات منہاس نے ملزم ربنواز ولد غلام عباس قوم بلوچ سکنہ چاہ حیات والا موضع مزاری کو مقدمہ نمبر547/19 بجرم 302/34 تھانہ قادرپور میں ملزم ربنواز کو مقدمہ ہذا سے بری کیے جانے کا حکم سنایا.
اور مقدمہ نمبر68/19 بجرم302/109 تھانہ قادرپور ملزم رب نواز ولد غلام عباس کو مقدمہ ہذا میں قتل ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ جوکہ وراثان کو ادا کرنے اور بقیہ 4 کس ملزمان کو بری کیے جانے کا حکم سنایا ۔
مزید برآں علی رضا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پپلک پراسیکیوٹر نے مقدمہ ثابت کرنے میں عدالت کی معاونت کی۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام