راولپنڈی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی عمران گلزار نے سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی قیصرمحمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے ،جس کے خاتمے اور کم سے کم کرنے کے لیے خود ہر کام کی نگرانی کررہاہوں ،گذشتہ دو ماہ سے تعیناتی کے دوران کرپشن کی شکایات پر ایک ملازم کو معطل جبکہ متعدد کے خلاف انکوائری چل رہی ہیں .
انھوں نے مزید کہا ہے کہ میرا فوکس ریونیو کو بڑھانے اور ادارے میں اوپن ڈور پالیسی کو یقینی بنایاہے،انھوں نے مزید کہا ہے کہ پانی چھاونی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ہمیں 50فیصد سے کم پانی مل رہا ہے ،عوام کو فراہمی آب اولین ترجیح ہے ، جس کے مستقل حل کے لیئے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو بھی سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے بتا یا کہ نہروں کی صفائی کا کام مکمل ہو چکا ہے سنگجانی فلڑ پلانٹ بھر چکا ہے واٹر سپلائی پائپ لائن کے ذریعے لوگوں کو فراہمی آب کو انشور کر رہا ہوں اور غیر قانونی واٹر کنکشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں غیر قانونی واٹر کنکشن والوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔
عمران گلزا ر کا مزید کہناتھا کہ کینٹ میں ٹیکس کولیکشن کیلئے نئی اسسمنٹ کا آغاز ہونے جار ہا ہے جسمیں بقایا لوگوں کو بھی جو پراپرٹی ٹیکس کے نیٹ ورک میں شامل کریں گے جبکہ ہم نے نہ تو ٹیکس بڑھایا ہے اور نہ ہی نیا لگایاہے ہم بقایا جات کی مد میں ٹیکس کولیکٹ کر رہے ہیں شہریوں سے بھی التماس ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الداءٹیکسز کی فوری ادائیگی کریں تاکہ ہم اس پیسے سے ان کے لیے ترقیاتی پروگرامز شروع کرسکیں۔
سی ای او عمران گلزاز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کیلئے غیر قانونی راستہ اختیار کر نے کی بجائے قانونی راستہ اختیا ر کیا جائے ۔ناجائز تجاوزات اور ناجائز پارکنگ کیخلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے نئے پلازوں میں کوشش کریں گے کہ پارکنگ بنے ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام