لاہور . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شاہین کرکٹر محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے، گزشتہ برس انہوں نے 29میچز میں 1326 رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز کا کریڈٹ ساتھی کرکٹرز اورٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے، دنیا کی بہترین ٹیموں میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان نے گذشتہ برس کئی ایک ریکارڈ بنائے، انہوں نے بطور وکٹ کیپر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، رواں سال 42 چھکوں اور 119 چوکوں کی مدد سے کیوی بیٹر مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مختصر فارمیٹ کے میچوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
دوسری جانب ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز عمان کے حصے میں آیا، آئی سی سی نے یہ اعلان کرتے ہوئے ذیشان مقصود کو طلسماتی رہنما قرار دیا۔کرکٹ کے عالمی ادارے نے ویمن ایسوسی ایٹ کرکٹرآف دی ایئر کا مستحق آسٹریا کی آندرے مائی زپیدہ کو ٹھہرایا، انہیں یہ اعزاز کھیل کے دوران بھرپور جذبے اور مستقل مزاجی کے سبب ملا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام