صفحہ اول / شہر شہر / کرسمس ڈے،سیکیورٹی کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم

کرسمس ڈے،سیکیورٹی کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم

جھنگ ۔ ڈی پی او حسن اسد علوی نے کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات دیتے ہوئے ضلع بھر میں مسیحی عبادت گاہوں کے سیکورٹی آڈٹ کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب سردار علی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں مسیحی عبادت گاہوں کا سیکورٹی آڈٹ کیا جائے ایس ایچ او ز اور ایس ڈی پی اوز خود سیکورٹی آڈٹ کر کے اس کی رپورٹ ڈی پی ا وآفس بھجوائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی آڈٹ کے دوران پولیس افسران مسیحی عبادت گاہوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے حفاظتی حوالوں سے پوچھ گچھ کریں،ان کا اسلحہ چیک کر کے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تعینات اہلکاروں کے پاس اسلحہ سمیت ہر قسم کا حفاظتی سامان ہر حوالے سے فنگشنل ہے،موسمی حالات کے مطابق تعینات اہلکاروں کو انسانی تقاضوں کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے لئے سہولیات مہیا کریں۔

ڈی پی او نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محب وطن ہیں پاکستان کے شہری ہونے کی حیثیت سے آئین اور قانون ان کے جان و مال کا محافظ ہے،پولیس کی ذمہ داری ہے کہ ہیپی کرسمس کے موقع پر پولیس سیکورٹی کے ایسے فول پروف انتظامات کرے جس سے مسیحی برادری کو اپنی عبادت سمیت اپنا یہ تہوار منانے کے لئے مکمل محفوظ اور پرامن ماحول دستیاب ہو۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدائت کی کہ وہ مسیحی برادری کے نمائندوں کی مکمل مشاورت سے کرسمس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے پلان مرتب کرے،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی معاملات کی نگرانی کے لئے ڈی پی ا و آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جسے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے میں خود ضلع بھر کی سیکورٹی امور کی مانیٹرنگ کروں گا.

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے