صفحہ اول / شہر شہر / جھنگ،پانچ اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا،مدعی ہی قاتل نکلے،حسن علوی

جھنگ،پانچ اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا،مدعی ہی قاتل نکلے،حسن علوی

جھنگ . ڈی پی اوجھنگ حسن اسد علی کہتے ہیں کہ مورخہ 15 نومبرکی شب ملہوآنہ علاقہ تھانہ صدر جھنگ میں تہرے قتل کا دلخراش اوراندوہناک واقعہ پیش آیا تھا ،ابتدائی معلومات کے مطابق منظر علی نامی ملزم نے رشتہ کے تنازع پر اپنے والد الطاف حسین بعمر 61 سال، والدہ نسرین بی بی بعمر 55 سال ،ہمشیرہ بسم اللہ بعمر 13 سال کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا ہے ۔واقعہ کا مقدمہ ملزم منظر علی کے خلاف اسکے سوتیلے بھائی اختر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

DPO جھنگ حسن اسد علوی نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کیلئے SP انوسٹی گیشن جھنگ کی سربراہی میںDSPسٹی سرکل سیف اللہ بھٹی و SHO تھانہ صدر جھنگ فیصل رزاق اور انکی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا ،جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے یہ سراغ لگایا کہ تہرے قتل کے مقدمہ کا مدعی اختر عباس اوراسکا بھائی اصغرعلی ہی اصل قاتل ہیں ۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کا کہنا تھا کہ ملزمان اختر عباس و اصغر علی کوگرفتار کیا گیاہے ، ملزمان نے اعتراف کیا کہ دیگر ملزمان عباس واقبال کے ساتھ مل کر اپنے سگے والد ، سوتیلی والدہ،سوتیلی بہن اور سوتیلے بھائی منظر علی کو قتل کرکے منظر علی کی نعش کھیتوں میں دبا دی اورالزام عائد کیا کہ منظر علی رشتہ کے تنازع پر قتل کر کے فرار ہو گیا ہے ،ملزمان کی نشاندہی پرمقتو ل منظر علی کی لاش بھی کھیتوں سے برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان عباس و اقبال کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان اختر عباس و اصغر سے مزید انٹیروگیشن پر یہ اے سامنے آئی کہ جنوری 2016 میں ملزمان نے اپنے سوتیلے بھائی سرور علی کو بھی دیگر ملزما ن رمضان ، شاہد ،اقبال کو 1 لاکھ روپے دیکر گلا دبا کر قتل کروایا، جسکا ملزمان نے اعتراف کیا ہے وجہ عناد یہ کہ الزام علیہان اختر عباس و اصغرکی والدہ مسماة نسیم بی بی کی وفات کے بعد انکے والد الطاف حسین نے اپنی سالی مسماة نسرین بی بی سے عرصہ 25/26 سال قبل شادی کر لی جس سے4 بیٹے اور 1 بیٹی بسم اللہ پیدا ہوئی ۔

ملزمان اختر عباس و اصغرکو رنج تھا کہ انکے والد کی جائیداد کے حقدارانکے سوتیلے بھائی بھی ہیں ۔تمام جائیداد ہتھیانے کے لالچ میں ملزمان اختر عباس و اصغر نے مورخہ15 نومبر کی رات کلہاڑیوں و ٹوکے کے وار کر کے والد ، والدہ ، بہن اور بھائی منظر عباس کو قتل کر دیا اورمنصوبے کے تحت منظر علی کی لاش کھیتوں میں دفن کر کے قتل کا الزام مقتول منظر عباس پر لگایا اور ملزم اختر عباس خود مدعی بن گیا۔ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات کا اعلان کیا ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے