اسلام آباد . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کیخلاف جہادکر رہے ہیں، ملکی بقا اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی.
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی، ملک سےکرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی کا بنیادی منشور ہے،تحریک انصاف کا مشن عوامی خدمت اور خواہش انہیں سر اٹھا کر چلتا دیکھنا ہے .
انہوں نے مزید کہاکہ اقتدار سے باہر بیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، جتنا شور کرلیں ملکی ترقی کا پہیہ رکے گا نہ نہ ترقیاتی منصوبے روکے جائیں گے،تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی ،آ ئندہ انتخابات میں بھی عوام دوبارہ مینڈیٹ دیں گے.
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام