صفحہ اول / شہر شہر / ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں،فارمولا تحریر کرینگے،ڈریپ
Photo editing by Stephen Kelly; Elva Etienne/Getty Images

ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں،فارمولا تحریر کرینگے،ڈریپ

اسلام آباد ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے بلکہ صرف فارمولا تحریر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل سٹور بھی نسخے کے بغیر دوائی فروخت کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز اب دوائی کا نام نہیں لکھ سکیں گے، دوائی کا نام لکھنے کی بجائے اب صرف دوائی کا جنیرک نام لکھیں گے جبکہ ڈاکٹری نسخے اور فارماسسٹ کے بغیر میڈیکل سٹور مالکان دوائی دینے کے مجاز نہیں ہونگے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ حتمی مراسلہ میں بتایا گیا کہ ادویات کی فروخت کہیں بھی کسی بھی صورت میں بغیر نسخہ کے نہیں ہونی چاہئے، جس پر دوائی دیں وہ نسخہ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹر کا ہونا چاہیے، دوائی کی فروخت کیلئے ہر میڈیکل سٹور پر گریجوایٹ فارماسسٹ کی دستیابی ضروری قرار دی گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے