صفحہ اول / شہر شہر / امن وامان کا قیام جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے،حسن اسد علوی

امن وامان کا قیام جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے،حسن اسد علوی

جھنگ . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی نے 21 رمضان المبارک بسلسلہ یوم شہادت حضرت علیؑ اوریوم القدس امن و امان کے قیام ،ہم آہنگی ،رواداری اور بھائی چار ہ کی فضا کو بحال رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی جھنگ سے میٹنگ کی ۔

میٹنگ میں عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ ،دلاور خان اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ،حیدر علی نانگا صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ ،ممبران انجمن تاجران ،ممبران امن کمیٹی،خفیہ اداروں کے افسران اورانچارج سکیورٹی شریک ہوئے ۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ نے کہاکہ تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ امن و امان کے قےام کے لئے بھر پور کردار ادا کریں اورپر امن رہ کر امن مخالف قوتوں کو قومی یکجہتی کا پیغام دیں۔

گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔21 رمضان المبارک شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،لائسنس داران اور منتظمین جلوسوں میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی امن کمیٹی کے فورم کو مزید فعال بنایاجائے، ہمیں متحد ہو کر ایسے تخریب کار عناصر جو فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے ہیں انہیں ناکام بناتے ہوئے ضلع کو امن کا گہوارہ بنانا ہے،اس لئے آپ سب جھنگ کا امن برقرار رکھنے کے لئے پولےس کا مکمل ساتھ دیں۔

کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو کسی دوسرے مسلک کی دل آزاری کا سبب بنے، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔جھنگ میں امن برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضلعی پولیس کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

امن و امان کا قیام جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،قیام امن کیلئے شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاءنے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر ڈی پی او جھنگ نے ممبران امن کمیٹی کا شکرےہ ادا کیا ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے