جھنگ . ایس پی انوسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میںDSP لیگل جھنگ مظہرفاروق سدھانہ ،DSP انوسٹی گیشن جھنگ ،جملہDSP/SDPOs و جملہSHOs شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔دوران میٹنگ سرکل سطح پرکرائم چارٹ اور امن و امان کی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔
شرکاءمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق سنگین وزیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے ۔امن و امان کا قیام ،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اورانصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل تیز ہو سکے۔جدید پولیسینگ کے ذریعے تمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں بہتری لائیں۔
سرکل افسران گشت کے نظام کی مانیٹرنگ کریں اورمویشی چوری کی وارادت کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں ۔پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ذمہ داران کے خلاف بلاتفریق اوربھرپور کریک ڈاون کیا جائے ۔ناجائز اسلحہ،ہوائی فائرنگ اور منشیات کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے۔
ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے ،اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھےرا مزید تنگ کیا جائے۔قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں جس سے شہریوں میں پولیس کا تشخص بلند ہو ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام