صفحہ اول / شہر شہر / پی ایم اے مظفر گڑھ کے وفد کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملاقات

پی ایم اے مظفر گڑھ کے وفد کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملاقات

مظفر گڑھ . پی ایم اے مظفر گڑھ کے وفد نے ڈی پی او مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت سے ان کے دفتر میں کوٹ ادو میں ڈاکٹر خلیل گٹ کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر کے اخراج کے لیے ملاقات کی۔

دوران ملاقات یہ طے پایا کہ چونکہ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی صورت میں صرف ہیلتھ کیئر کمیشن ہی طے شدہ فورم ہے، جس نے اس کیس پر کارروائی شروع کردی ہے۔

اس سلسلہ میں محترم عدالت عالیہ لاہور کا فیصلہ اور آئی جی پنجاب کا مراسلہ موجود ہے۔ اس بناء پر اس ایف آئی آر کو خارج کیا جانا چاہیے۔

ڈی پی او مظفر گڑھ نے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لیگل خالد شاہ صاحب کو جلد ہی ایف آئی آر کو خارج کرنے کی ضروری ہدایات جاری کیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے