صفحہ اول / پاکستان / سید محسن رضا نقوی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سید محسن رضا نقوی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کیلئےچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر سرپرستی الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران الیکشن کمیشن شامل ہوئے۔

اہم اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھر وانا، ممبر کے پی جسٹس (ر )اکرام اللہ، ممبر سندھ نثار درانی، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی الیکشن شامل ہوئے ، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال، ڈی جی لاء اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان بھی اجلاس میں شامل تھے۔

حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے ۔ سپیکر کی جانب سے بنائی جانیوالی پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں کرسکی تھی جس کے بعد معاملے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس کے بعد محسن نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب سے حلف لینے کے لیے گورنر پنجاب کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے

سید محسن رضا نقوی 1978ءکو لاہور میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل ہائی سکول سے حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکی ریاست میامی کی اوہائیو یونیورسٹی سے صحافت میں ڈگری حاصل کی۔

پاکستان لوٹے تو امریکا کے معتبر نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک ہوگئے اور ریجنل ہیڈ بنا دیے گئے۔سی این این کی تاریخ میں سب سے کم عمر ریجنل بیورو چیف بننے کا اعزاز پایا، افغان جنگ کے دوران پُرخطر رپورٹنگ میں اپنا لوہا منوایا۔30 سال کی عمر میں لوکل میڈیا سٹی نیوز نیٹ ورک کی بنیاد رکھی، جس کے بعد یکے بعد دیگرے 6 نیوز چینلز اور ایک اخباران کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے