صفحہ اول / پاکستان / جے یوآئی کا اقتدار میں آنابدقسمتی،پاکستان کو نقصان ہوگا،چوہدری فواد

جے یوآئی کا اقتدار میں آنابدقسمتی،پاکستان کو نقصان ہوگا،چوہدری فواد

اسلام آباد . خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی،فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا بدقسمتی کی بات ہوگی، لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی،ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا،ہر حلقے کی اپنی مینجمنٹ کرنی پڑتی ہے، مینجمنٹ ایشو کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں الیکشن ہارے ہیں۔ایک حلقے میں ایک ہی پارٹی کے چار، چار لوگ الیکشن لڑیں گے تو شکست ہی ہوگی،سیاسی بونے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے بول رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کےبعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ری پلیسمنٹ اگر جے یو آئی ہے تو پھر سوچنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے کہ اپنے آپ کو منظم کریں، کارکنوں کو چاہیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کو مضبوط کریں، پی ٹی آئی تنہا قومی جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری کی گفتگو سے مایوسی ہوئی، لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی ، ان کی امید ہوتی ہے تو یہ بوٹ پالش لےکر پہنچ جاتےہیں، امید پوری نہ ہوتو جلسوں میں الزامات لگاتےہیں، یہ لوگ اسی تنخواہ پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمعاشی اشاریے مثبت ہیں،کسانوں کو بھی اضافی آمدنی ملی ہے،کپاس کی فصل کی پیداوار میں19.5 فیصداضافہ متوقع ہے، تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جبکہ کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے اورانکم ٹیکس میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سےمتعلق ٹینڈر جاری کرے،کابینہ اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق بات کی گئی ہے، نوازشریف اورزرداری دورکا 55 ارب ڈالر کا قرض واپس کرچکےہیں، آئی پی پیز کےمہنگےمعاہدےکرکے پاکستان کو نقصان پہنچایاگیا، مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا،34ارب روپے کی آئی پی پیز کو ادائیگی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اوآئی سی اجلاس بھی پاکستان میں ہوگا،ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے، ن لیگ دورمیں بجلی کےمہنگے پلانٹس لگائےگئے اور اب یہ لوگ ہمیں معیشت ٹھیک کرنےکابھاشن دیتےہیں،نوازشریف اورزرداری دور کےقرضوں کی قسطیں ادا کررہےہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی پیداوار 5 لاکھ تک لےجانا چاہتےہیں،اس وقت پاکستان میں 2 لاکھ40 ہزار گاڑیاں بن رہی ہیں، گزشتہ 2 سال میں کارساز کمپنیاں 5 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے، اب 85 فیصد موٹرسائیکل پاکستان میں ہی تیار ہورہے ہیں، بجلی اورڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے، روزگارکےمواقع پیداہورہےہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ کابینہ سے منظورکرلیا گیا ہے، یہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے ، 18ویں ترمیم کےبعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، سندھ میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا فروخت ہورہا ہے، زرمبادلہ کےذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے، قومی فوڈ سکیورٹی کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے