صفحہ اول / پاکستان / کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں پارٹی نے غلطیاں کیں،عمران خان

کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں پارٹی نے غلطیاں کیں،عمران خان

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں پاکستان تحریک انصاف نے غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگتا، اب میں خود بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کی نگرانی کروں گا.

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مضبوط قوت بنے گی۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں پاکستان تحریک انصاف نے غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگتا ، اس کی بڑی وجہ غلط امیدواروں کا انتخاب تھا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپورے پاکستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کریں گے ۔انشاءاللہ تحریک انصاف مضبوط تر ہوکرسامنے آئے گی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے