صفحہ اول / شہر شہر / انجمن تاجران اتحاد گروپ جھنگ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی

انجمن تاجران اتحاد گروپ جھنگ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی

جھنگ ۔ انجمن تاجران اتحاد گروپ ضلع جھنگ کے صدر چوہدری شہزاد نے قلب نیوز ڈاٹ کام کو بتایا کہ انجمن تاجران اتحاد گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں تمام حلقوں میں کونسلرز کھڑے کئے جائیں گے ۔

چوہدری شہزا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے کےلئے انجمن تاجران اتحاد گروپ بھر پور طریقے سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اس لئے کہ ماضی گواہ ہے کہ منتخب نمائندوں نے جھنگ کی ترقی اور عوام کی بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ کی عوام کو سیورج، صفائی سھترائی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے گزشتہ کئی سالوں سے جن لوگوں پر اعتماد کرکے انہیں ووٹ دئیے انہوں نے جھنگ کی عوام کو مایوس کیا ہے اور جھنگ کے بہت سے علاقے نکاسی آب نہ ہونے کے باعث سیورج کے پانی سے ڈوبے ہوئے ہیں اور صفائی ستھرائی کا بھی کوئی خاص نظام نہیں ۔

چوہدری شہزاد نے مزید کہا کہ تاجر برادری ہی جھنگ کے لوگوں کے مسائل حل کر سکتی ہے اس لئے کہ وہ عوام کے مسائل کو بخوبی جانتی ہے جھنگ کے مقامی سیاسی علمبرداروں نے انتقامی سیاست اور ذاتی مفادات کے سوا عوام کی بہتری اور شہر کی خو بصورتی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتررہے ہیں عوام کے ساتھ رابطہ مہم شروع کر دیا ہے اور اس لئے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جھنگ کے ماحول کو بہتر ،خوبصورت اور دیگر شہروں کے برابر ترقی دلانے کیلئے عملی سیاست میں حصہ لینا ہی واحد راستہ ہے اسی بنا پر ہرحلقہ سے مضبوط امیدوار کھڑا کر رہے ہیں انشااللہ ہمارے اُمیدوارکامیاب ہو کراپنے اپنے حلقوں اور شہرکی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے