صفحہ اول / شہر شہر / علامہ اقبال کے افکار ہی میں قوم کی فلاح کا راز مضمر ہے،ڈاکٹر عابد رشید

علامہ اقبال کے افکار ہی میں قوم کی فلاح کا راز مضمر ہے،ڈاکٹر عابد رشید

فیصل آباد . یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،فیصل آباد کیمپس کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ اقبال کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیاکہ امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم آج جن مسائل کا شکار ہے ان مسائل کو قرآن و سنت کے بعد علامہ اقبال کے افکار پر عمل کر کے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال بجا طورپر حکیم الامت کہلانے کے حقدار تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار ہی میں قوم کی فلاح کا راز مضمر ہے ۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے جملہ عوارض کو نہ صرف تشخیص کیا بلکہ ان کا حل بھی تجویز کیا۔ ۔ تقریب کے دیگر مقررین میں مہمان خصوصی ڈاکٹر شبیر سلیمی، ڈاکٹر افضل، ڈاکٹر جاوید آفتاب شامل تھے۔

تقریب میں طلبہ کے درمیان کلام اقبال مترنم کا مقابلہ کروایا گیا جس کے منصفین میں ڈاکٹر آصف اقبال، ڈاکٹر شہریار اور مس تانیہ افضل شامل تھے اس مقابلے میں فریحہ اشرف نے پہلی؛ محمد ارسلان نے دوسری اور محمد رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس تقریب کے منتظمین ڈاکٹر عرفان احسن پاشا، ڈاکٹر نازیہ پروین، ڈاکٹر میمونہ ریاض اور ڈاکٹر فاطمہ جلال تھے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے