صفحہ اول / پاکستان / کسی ادارے کے دباؤ پر کبھی کوئی فیصلہ نہیں دیا، چیف جسٹس پاکستان

کسی ادارے کے دباؤ پر کبھی کوئی فیصلہ نہیں دیا، چیف جسٹس پاکستان

لاہور . انسانی حقوق کی علمبردار مرحومہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہمیں روکنے کی آج تک کسی کی ہمت نہیں ہوئی اور کسی کے کہنے یا کسی ادارے کے دباؤ پر میں نے کبھی کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میری عدالت میں جج انتہائی تند دہی کے ساتھ ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں اگر میری عدالت کے بارے میں کوئی بات کی تو میں اس بات کو بالکل قبول نہیں کروں گا.

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے، میں اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرتا ہوں، ایسا تاثر دینا غلط ہے کہ عدالتیں آزاد نہیں، آئین و قانون کے مطابق فیصلے کیے، کبھی کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی، میں نے کسی ادارے کا دباؤ نہیں لیا، عدلیہ اپنے فیصلے کرنے کیلئے آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ماتحت عدالتیں بھی تندہی سے کام کر رہی ہیں اور لوگوں کی فلاح کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان دینا کہ ہماری عدالتیں ماتحت ہیں یہ بالکل غلط ہے، کوئی ہمیں احکامات نہیں دیتا، مجھے کبھی کسی نے کوئی ڈکٹیشن دی نہ ہی میرے کسی جج نے ایسا کیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ بتائیں کس کی ڈکٹیشن پر کون سا فیصلہ ہوا؟، لوگوں کا عدلیہ سے بھروسہ نہ اٹھائیں، انتشار مت پھلائیں، ضمیر کے مطابق فیصلے کرتا ہوں، ججز انصاف کی سربلندی کی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے