اسلام آباد . بریگیڈئیر (ر) سیدنظیر مہمند نے کہا ہے کہ قبائلی پاکستانی کی سرحدوں کے محافظ ہیں، قبائلی علاقوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق جرگے کی صورت میں ہوا تھا قبائلی علاقہ آئین کی چند شقوں کے تحت پاکستان کا حصہ ہے تمام قبائلی اس نقطے پر متفق ہیں کہ قبائلیوں نے جس معاہدے کے تحت قائد اعظم کے کہنے پر الحاق کیا تھا اس کو اسی حیثیت میں بحال کیا جائے،.
انہوں نے مزید کہاکہ ہم پاکستان کے لیے قربانی دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے، ہماری حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے، ہمارا آنے والا بچہ بھی اس ملک کا وفادار ہے، بھارت میں جس طرح نبی کی شان میں گستاخی کی گئی ہے حکومت اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے اور بھارت کابائیکاٹ کیا جائے،گستاخ کو قرار واقعی سزا دی جائے،تمام قبائلی اپنے آئینی ، قانونی اور جائز مطالبات کی منظوری تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے.
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں سابق فاٹا کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے مشران، عمائدین کے ہمراہ فاٹا قومی جرگہ کے زیراہتمام پریس کانفرنس کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) سیدنظیر مہمند کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا قومی جرگہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی تنظیم ہے جس کی کوئی فنڈنگ ہو .
اس میں ہر قبیلے کے لوگ شامل ہیں، قبائلی پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیں اور یہ وہ علاقہ ہے جہاں پر سب سے زیادہ جنگ رہی۔ سینکڑوں مشران نے قربانیاں دی ہیں، حکومت پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے جس طرح کردار ادا کیا اس طرح اب جب طالبان سے بات چیت ہو رہی ہے اس میں امارات اسلامی اپنا کردار ادا کرے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہمارا کیس لگا ہے ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ رمضان کے بعد لارجر بنچ بنے گا مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام