صفحہ اول / شہر شہر / پولیس بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، ڈی آئی جی محمد طارق

پولیس بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، ڈی آئی جی محمد طارق

جھنگ . جھنگ پولیس میں کنسٹیبلان ، لیڈی کنسٹیبلان بھرتی کیلئے حتمی مرحلے میں ڈی آئی جی محمد طارق چوہان کی سربراہی میں اُمیدواران کے انٹرویوز کا عمل جاری ہے ۔پہلے روزPHP اور پنجاب پولیس انٹرویو کیلئے 200 امیدواران کو بُلایا گیاہے ، جن میں 113 مرد اُمیدوار،87 خواتین شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس جھنگ میں کنسٹیبلان ، لیڈی کنسٹیبلان کی اسامیوں کیلئے اہل اُمیدوران کے انٹرویوکا عمل شروع کر دیا گیا ۔انٹرویو پینل کی سربراہی ڈی آئی جی محمد طارق چوہان نے کی، انٹرویو پینل میں ایس پی حسن جہانگیر اور ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی شامل ہیں۔

جسمانی معیار اور تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے اُمیدواران کے انٹرویو کا عمل ڈسٹرکٹ پولیس لائن جھنگ میں جاری ہے ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام امیدواران کی ویریفیکیشن اورانٹریوکی ویڈیو ریکارڈنگ کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی محمد طارق چوہان کا کہنا تھا کہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے اہل اُمیدواران کا انتخاب عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ قابل اور فرض شناس افراد کو محکمہ پولیس کا حصہ بن سکیں اور معاشرے میں جرائم کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض دیانت داری سے سرانجام دے سکیں ۔

انٹرویوکے بعد کامیاب اُمیدواران کی لسٹ آویزاں کی جائیگی ۔ڈی آئی جی محمد طارق چوہان کا مزید کہنا تھا کہ امیداوران اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں،کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں،پولیس بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے