صفحہ اول / پاکستان / عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ ہوئے،حکومتی دستاویز

عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ ہوئے،حکومتی دستاویز

اسلام آباد . حکومتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ ہوئے۔حکومت کی دستاویز میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق گزشتہ حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر پر کتنا خرچہ ہوا بتایا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے، وزیراعظم آفس سے بنی گالہ کا سفر 15 کلومیٹر ہے، ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اوسطاً 8 لاکھ روپے یومیہ خرچ ہوا۔

اس حوالے سے حکومتی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ عمران خان نے تقریباً ایک ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال 2 لاکھ 75 ہزار روپے میں پڑتا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے