ٹوبہ ٹیک سنگھ . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس متعلقہ افسران سمیت بھٹہ مالکان اور لیبر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، انہیں صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ صنعت کار اور کارخانہ مالکان لیبر کے حقوق کا خیال رکھیں ، انہیں نیکی کے کاموں کا اجر ملے گیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ کلاس کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیئے درد دل رکھ کر اپنی ہمدردیاں ان سے شیئر کریں.
انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان اپنی لیبر کی فکس اجرت کی ادائیگی کو ممکن بنائیں تاکہ حکومت ان کے سوشل سیکورٹی کارڈ ز بنائے تاکہ وہ بھی حکومتی مراعات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوںنے کہا کہ سوشل سیکورٹی حکام ، بھٹہ مالکان سے رابطہ میں رہیں، میں بذات خوبھٹوں کا دورہ کروں گا اور ان کے مسائل کا جائزہ بھی لونگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتوں میں سیکورٹی کارڈز سمیت صاف پانی کی فراہمی کے معاملات حل کئے جائیں۔ ورکز کو حکومت کے مقررکردہ اجرت کے مطابق تنخواہیں دی جائیں، ہم سب کو مل بیٹھ کر اس سلسلہ میں تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام