صفحہ اول / شہر شہر / کاشتکاروں،کسانوں کویوریا کھاد کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے، شاہد عباس

کاشتکاروں،کسانوں کویوریا کھاد کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے، شاہد عباس

جھنگ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گندم کے کاشتکاروں اور کسانوں کویوریا کھاد کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اس ضمن میں کھاد کی ترسیل کے حوالہ سے قائم کئے گئے آن لائن کھاد سنٹر پر ہر کاشتکار ضرورت کے مطابق میرٹ پر کھاد حاصل کر رہا ہے۔

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ ضلع بھر کے کسانوں کو کھاد کی فراہمی کے حوالہ سے تمام متعلقہ امور کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ضرور ت کے پیش نظر سو فیصد کھاد کی فراہمی کےلئے عملی اقدامات برﺅے کار لائے جا رہے ہیںجبکہ اس دوران کسانوں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کو موقع پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور مقررہ ریٹس سے زائد فروخت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔کسانوں اور کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر کی کھاد کی فراہمی کی کاوشوں اور عملی اقدامات کو سراہا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے