ملتان . ممتاز ویلفیئر آرگنایزیشن کا احسن اقدام،آرگنائزیشن کی چیئرپرسن عمرانہ سلمان کی قیادت میں ٹیم سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی اور متاثرہ خاندانوں میں سامان تقسیم کیا یہ سامان ہیڈ محمد والا کے قریب بستی حاجی پور میں تقسیم کیا گیا جہاں ابھی تک لوگ سیلاب کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں.
ٹیم میں آرگنایزیشن کی ارکان صدف زیدی، شہلا مظہر، عروج فاطمہ شامل تھیں،اس موقع پر چیئرپرسن عمرانہ سلمان نے متاثرین سے مکمل ہمددری کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہمارا پہلا دورہ ہے انشا اللہ ہم بہت جلد دوباہ بھی متاثرین کی مدد کے لئے آئیں گے.
چیئرپرسن عمرانہ سلمان نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لئے میدان میں آئیں اس موقع پر متاثرین نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میںانہں نے ان کی مدد کی .واضع رہے کہ ممتاز ویلفیئر آرگنائزیشن کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ سب سے پہلے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کشتیوں میںسوار ہو کردوردراز علاقے میں ان کے پاس پہنچنے والی پہلی تنظیم ثابت ہوئی ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام