صفحہ اول / پاکستان / وزیراعظم کوعورت مارچ پر پابندی نہیں،یوم حجاب منانے کی تجویزدی،نورالحق

وزیراعظم کوعورت مارچ پر پابندی نہیں،یوم حجاب منانے کی تجویزدی،نورالحق

اسلام آباد . وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں عورت مارچ پرپابندی لگانے کی نہیں ہندوستان میں مسلم بچیوں کے ساتھ ظلم وز یادتی اور حجاب پر پابند ی لگانے کے خلاف ان سے یکجہتی کے لئے یوم حجاب منانے کی تجویز دی .ملک میں عورت مارچ کے نام پر باہر نکلنے والے لوگ فاشسٹ لبرل طبقہ ہے جو پردہ کرنے والی خواتین کو الگ مخلوق سمجھتے ہیں ۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ عورت مارچ سے ملک میں تناﺅ اور تقسیم ہوئی ہے ، کوئی انتہائی مذہبی اور کوئی فاشسٹ لبرل ہے ۔ فاشسٹ لبرل طبقے کو عورتوں کے سارے مسائل صرف پردے میں نظر آتے ہیں اور پردے کے علاوہ انہیں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں عورت مارچ پر پابندی کی بات بالکل نہیں کی بلکہ میں نے خط میں 8 مارچ کو موجودہ حالات کے تناظر میں یوم حجاب منانے کی تجویز دی ہے ۔ ہندوستان میں مسلم بچیوں پر جو ظلم ہو رہا ہے ان سے یکجہتی کرنا کا مشورہ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ عورت مارچ میں شریک چند خواتین پورے ملک کی خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں جو مارچ کرتی ہیں وہ پانچ فیصد بھی نہیں ہیں ۔ عورت مارچ دراصل ملک سے اسلامی تشخص کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش اور سازش نظر آتی ہے اور ایسے نعرے استعمال کیے جاتے ہیں جو خواتین اپنی زبان پر نہیں لا سکتی ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم خواتین کے لباس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتے ہیں لیکن گھروں پر بیٹھی اور پردہ کرنے والی خواتین کو الگ مخلوق سمجھنا اور ان کی بے توقیری کرنا بھی درست نہیں ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے