اسلام آباد . وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فوج اور عمران خان کے بہت قریبی تعلقات ہیں، آرمی چیف سے عام سپاہی تک سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں،نواز شریف وزیراعظم تھے تو فوج اور ادارہ ان کے ساتھ نہیں تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف نے پاکستان، پاک فوج اور اداروں کو دھوکا دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم تھے تو فوج اور ادارہ ان کے ساتھ نہیں تھا، کارگل میں فوجی شہید ہورہے ہوں اور کوئی بھارت جاکر اپنے اسٹیل کے کاروبار کی بات کرے تو کون اس کے ساتھ کھڑا ہوگا؟۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب عمران خان ماسکو میں مذاکرات کریں گے، تو پیوٹن کو فکر نہیں ہوگی کہ عمران جو بات کر رہے ہیں، پیچھے فوج کیا کررہی ہے؟
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام