صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / میرے ساتھ غلط برتاہوا،جیمز فالکنرپی ایس ایل سے دستبردار

میرے ساتھ غلط برتاہوا،جیمز فالکنرپی ایس ایل سے دستبردار

لاہور . آسٹریلوی آل رانڈر جیمز فالکنر پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے کرکٹ فینز سے معافی چاہتا ہوں اگلے میچوں میں دستیاب نہیں ہوں، پی سی بی نے میرے معاہدے کا احترام نہیں کیا۔

آسٹریلوی آل رانڈر کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں میرے ساتھ جھوٹ بولا گیا، چاہتا ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئے لیکن ان کے رویے پر افسوس ہوا، پی ایس ایل میں میرے ساتھ غلط برتا کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مالی ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی آل رانڈر جمیز فالکنر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ساتھ معاہدہ کے مطابق 70 فیصد ادا کر چکا، جیمز فالکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے، بینک نے پی سی بی کو تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر دوسرے بینک اکانٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے، پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو فالکنر نے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ باولر جیمز فالکنر سے ٹیم انتظامیہ کو شکایات تھیں، وہ نشے میں دھت رہتے، عملے سے بھی بدتمیزی کی شکایات تھیں۔یاد رہے کہ جیمز فالکنر نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف میچ کھیلنے سے بھی انکار کیا تھا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے