صفحہ اول / شہر شہر / لاہور،دی ٹرسٹ سکول کاماحولیاتی آلودگی کیخلاف ری سائیکلنگ نمائش کاانعقاد

لاہور،دی ٹرسٹ سکول کاماحولیاتی آلودگی کیخلاف ری سائیکلنگ نمائش کاانعقاد

لاہور ۔ دی ٹرسٹ سکول کی جانب سے ری سائیکلنگ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد عوام میں فالتو اشیا ءسے کار آمد اشیاءبنانا مقصود ہے ۔

دی ٹرسٹ سکول لاہور کی بانی محترمہ سائرہ طاہر کے زیر اہتمام دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاون کیمپس ہر بنس پوری لاہور میں ٹرش ٹو ٹریشرز (ری سائیکلنگ )نمائش میں ماحولیاتی آلودگی کیخلاف منعقد کی جانے والی اس نمائش میں نہ صرف دی ٹرسٹ سکول کے طلبا وطالبات اور ان کے والدین حصہ لے رہے ہیں بلکہ لاہور کے مختلف سکولز کے طلبا و طالبات او ر ان کے والدین بھی بھر حصہ لے رہے ہیں ۔

دی ٹرسٹ سکول کے پرنسپل سعادت کاظمی کے مطابق نمائش کا مقصد عوا م میں شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ کیسے فالتو اشیاءسے کارآمد اشیا بنا سکتے ہیں اور اپنے ماحول کو کیسے خوبصورت رکھ سکتے ہیں اس لئے کہ صاف ستھری فضا ہماری بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے ۔علاوہ ازیں اس نمائش کا مقصد وطن عزیز کو درپیش ماحولیاتی مسائل کا تدارک کر نا ہے اور بالخصوص لاہور شہر کی آب و ہوا کو بہتر بنانا ہے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے