صفحہ اول / پاکستان / سپریم کورٹ،سابق صدر پرویز مشرف کا انتخابی عذرداری کیس خارج

سپریم کورٹ،سابق صدر پرویز مشرف کا انتخابی عذرداری کیس خارج

اسلام آباد . سابق صدرپرویز مشرف کی طرف سے داٸر انتخابی عذرداری کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں نامزد چیف جسٹس عمر عطابدیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل محمد اقبال ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوٸی تو عدالت نے کیس کا جاٸزہ لینے کے بعد کہا کہ 2013 الیکشن کا معاملہ ھے اس کے بعد 2018 کے انتخابات بھی ہوچکے ھیں۔اب یہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔

تاہم عدالت نے جنرل پرویز مشرف کے حق کو کہ جو وجوہات انکی نااہلی کا باعث بنی تھیں اگر وہ مستقبل میں الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہوں وہ وجوہات انکے پاس محفوظ رہیں گی بعد ازاں عدالت نےدرخواست غیر موثر ہونے کی بناپرخارج کردی اور کیس نمٹادیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے