لاہور . سرکلرروڈ انار کلی کے آغاز پر نجی بینک الحبیب کے قریب دھماکے میں دو شخص جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی گئی .
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سرکلر روڈ انار کلی کے آغاز پر نجی بینک کے سامنے پیش آیا جس کے نیتجہ میں دو افراد جاں بحق اور 22افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہےجن کی جان بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے ،20زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی طبی امداد جاری ہے .ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی .
فرانزک ایکسپرٹس کے مطابق بم دھما کاموٹر سائکل ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشیے بھی ٹوٹ گئے،دھماکے کی جگہ پر ڈیڑھ فٹ کا گڑھا پڑ گیا،دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا ہے اس کا تعین کیا جا رہا ہے۔
پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے انار کلی بازار کو سیل کرکے انوسٹی گیشن کا آغاز کر دیا ہےاور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں ،دھماکے سے درجنوں موٹر سائکل بھی دھماکا کی زد میں آئے ہیں ،دہشتگردی کے واقع کے بعد لاہور شہر میں ہائی الرٹکر دیا گیا ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر دی ہے .
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام