صفحہ اول / کشمیر / مقبوضہ کشمیر،شہداء کی میتوں کی واپسی کیلئے وکلاء کااحتجاجی دھرنا

مقبوضہ کشمیر،شہداء کی میتوں کی واپسی کیلئے وکلاء کااحتجاجی دھرنا

سرینگر . غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے وکلا نے احتجاجی دھرنا دیا اور سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں جعلی مقابلے کے دوران شہید ہونیو الے کشمیری شہریوں کی میتں ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ضلعی عدالتوں کے احاطے میں پرامن دھرنا دیا اورمتاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے حیدر پورہ میں جعلی مقابلے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں بار ایسوسی ایشن نے ایک ہنگامی اجلاس میں شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے کل مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔اجلاس میں شہریوں کے جعلی مقابلے میں قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور شہداء کی میتوں کو ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ادھر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں پرامن دھرنا دیا اور سوگوار خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے حیدر پورہ جعلی مقابلے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن محبوبہ مفتی نے بھی ایک وکیل ایڈوکیٹ امرین کی تصویر کو ری ٹویٹ کیاہے جنہوں نے رواں سال 25جولائی کو ایک جعلی مقابلے میں شہیدہونے والے اپنے بھائی عمران قیوم کیلئے انصاف کی غرض سے احتجاج کے دوران پلے کارڈ اٹھارکھا تھا ۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے عمران قیوم کی بہن ایڈووکیٹ امبرین بھی اسلام آبادمیں حیدر پورہ کے شہداء کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کی غرض سے کئے جانیوالے احتجاج میں شامل تھیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے