صفحہ اول / پاکستان / چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم 10 ارب ڈالر سے بڑھ گیا، سٹیٹ بینک

چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم 10 ارب ڈالر سے بڑھ گیا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد . رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم 10 ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2021 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے 10.6 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 9.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کے حجم میں 1.2 ارب ڈالر یعنی 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں اکتوبر 2021 کے دوران ترسیلات زر کی وصولیوں میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2020 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے تھے تاہم اکتوبر 2021 کے دوران ترسیلات زر کی وصولی 2.5 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔ ایس بی پی کے مطابق جون 2020 کے بعد مسلسل آٹھ ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے اوسطاً 2.5 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ کی ترسیلات زر کی ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے