صفحہ اول / شہر شہر / میٹرو بس کا کرایہ30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری

میٹرو بس کا کرایہ30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری

اسلام آباد . وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ یکم اکتوبرسے لاگو ہوگا جس کی سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دید ی ہے۔اس حوالے سے سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے جو ٹینڈر دیا تھا اس کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 30 روپے فی کس کرائے پر میٹروبس سروس کو آپریٹ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے بڑھانے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کی تھی تاہم بورڈ نے میٹرو بس کا کرایہ30 روپے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہوجائے گا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے