صفحہ اول / پاکستان / عمران خان کی پمز ہسپتال آمد،چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

عمران خان کی پمز ہسپتال آمد،چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چیف آف سٹاف شہباز گل کی عیادت کیلئے وکلاء، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور کارکنان کے ہمراہ بڑی تعداد میں پمز ہسپتال پہنچے تو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہباز گل بغاوت کے مقدمے میں گرفتار ہیں ان سے ملاقات کیلئے عدالتی اجازت نامہ کی ضرورت ہوگی بغیر عدالتی اجازت نامہ کے شہباز گل سے کسی کی بھی ملاقات ممکن نہیں ہے ۔کل ہی اجازت لیکر آجائیں ہم تیار ہیں ملاقات کرانے کیلئے ۔

عمران خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہانہیں عدالتی احکامات کی کوئی فکر نہیں ہے یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈکٹیٹر کی حکمرانی ہے ،کل اسلام آباد میں ریلی نکال رہا ہوں شہباز گل سے اظہا ریکجہتی کیلئے میں سب اسلام آباد کے لوگوں دعوت دیتا ہوں کہ میری ریلی میں شامل ہوں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اس طرح ایک پولیٹکل ورکر پر تشدد ہو سکتا ہے ٹارچر ہو سکتا ہے تو کسی کے اوپر بھی ٹارچر ہوسکتا ہے میں مغرب کے وقت ریلی نکالوں گا شہباز گل کیلئے اوراے آر وائی کیلئے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے اوپر چوروں کو مسلط کیا جا رہاہے اس سے بہتر ہے کہ زندہ نہ رہو کہ ان چوروں کی غلامی کریں جو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے ۔سارے ڈویژن ہیڈ کوارٹر کے اوپر انشااللہ کل تحریک انصاف کی ریلی نکلیں گی ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے