صفحہ اول / پاکستان / جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل،10روزہ تقریبات کا آغاز

جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل،10روزہ تقریبات کا آغاز

اسلام آ باد . وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر ملک بھر میں قومی جذبے سے منانے کی ہدایت کردی، وفاق، چاروں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کا آغاز جمعرات سے ہو گیا ہے ۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔ اب معاشی قوت بنائیں گے، یہ وہ تاریخی دن ہے جب بیرونی طاقتوں کے دباﺅاور دھمکیوں یو کے باوجود قومی قیادت نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کا فیصلہ کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تعلیمی اداروں، طالب علموں اور نوجوانوں کو خاص طور پر ان تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ دن قوم کے بے مثال اتحاد، یکجہتی اور پاکستان کے لئے ایک ہونے کا دن ہے، اس دن کو اسی انداز میں منانے کی ضرورت ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ یوم تکبیر کے لئے خصوصی نشریات، پروگرامز اور تحریروں کے اہتمام سے اس قومی دن کی تقریبات میں اپنا حصہ ڈالیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے