صفحہ اول / پاکستان / ملک کو ایماندار ججوں کی ضرورت ہے عمران دارججوں کی نہیں ،مریم نواز

ملک کو ایماندار ججوں کی ضرورت ہے عمران دارججوں کی نہیں ،مریم نواز

راولپنڈی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزراورسینئرنائب صدرمریم نوازشریف نے عمران خان کو مہنگائی خان قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ان شاءاللہ بہت جلدعمران خان اورمہنگائی کوملک سے باہرپھینک دیاجائے گاکیونکہ اس مہنگائی کا ذمہ دارمہنگائی خان ہے آج ملک میں جومہنگائی ہے یہ عمران خان کی آئی ایم ایف سے ڈیل کانتیجہ ہے اورمیاں شہبازشریف دن رات ایک کرکے عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کو چن چن کرصاف کررہے ہیں اورملک کے لئے کام کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی کیونکہ مسلم لیگ ن کبھی بھی سلیکشن سے اقتدارمیں نہیں آئی ہمارے مخالفین دیکھ لیں مسلم لیگ ن الیکشن کی تیاری کے لئے میدان میںہے اورانشاءاللہ مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی الیکشن سے وہ بزدل ڈرتے ہیںجوچور جوچوہوں کی طرح زمان پارک کے بنکرمیں چھپ کربیٹھے ہوئے ہیں مسلم لیگ ن ملک کوبچارہی ہے میاں نوازشریف ہی ہربارملک کوبحرانوں سے نکالتے ہیں اورہربارانہیں ملک سے باہر بھیج دیاجاتاہے ایساکیوں ہوتاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ تنظیمی ورکرزکنونشن سے مہمان خصوصی کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنونشن سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ،وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ ،سمیت مسلم لیگ ن راولپنڈی کے مقامی رہنماﺅں حنیف عباسی ،ملک ابرار،حاجی عمرفاروق اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

مریم نوازنے کہاکہ راولپنڈی والوں نے عظیم الشان ورکرزکنونشن منقعدکرکے میاں نوازشریف سے اپنی محبت کاشانداراظہارکیاہے اس موقع پرورکروں نے میاں تیرے جانثاربے شماربے شمارنعرے لگائے تومریم نوازنے کہاکہ میاں نوازشریف لندن میں ہوں یالاہورمیں ہیںپنڈی کے عوام ان سے پیارکرتے ہیں اسی لئے انہوںنے راولپنڈی میں سب سے پہلے موٹروے یہیں سے بنائی۔

مریم نوا زنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے راولپنڈی میں میٹروبس ،کارڈیالوجی ہسپتال ،یورالوجی ہسپتال ،اورپارکس بنائے راولپنڈی میں پہلی ویمن یونیورسٹی بنائی میاں نوازشریف کام میں مصروف رہتے تھے جبکہ عمران خان گھڑیاں چوری کرنے میں مصروف رہے ہیںرنگ روڈکامنصوبہ جومیاں شہبازشریف نے شروع کیاتھااس میں بھی 50ارب روپے کاٹیکہ لگایاگیاملکی تاریخ کے قرضے ایک طرف اورعمران خان کے لئے قرضے ایک طرف ہوں پھربھی عمران خان نے زیادہ قرضہ لے کرملک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاآج مسلم لیگ ن اس مشکل میں ہے ۔

مریم نوازنے کہاکہ پہلے عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پرسوارہوکراقتدادمیں آیاتھااب اس کی کوشش ہے کہ عدلیہ کے گندھوں پرسوارہوکراقتدارمیں آئے کیونکہ پرویزالہٰی اوریاسمین راشدکی آڈیولیکس اسی سلسلے میں کڑی ہیں انہوں نے کہاکہ اب جج صاحب میں ذرابھی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ استعفیٰ دے دیں ہم ساری عدلیہ کی بات نہیں کرتے ۔بہت سے جج انتہائی دیانت داراورغیرجانبداربھی ہیں۔

عمران خان پرہم پرالزام لگاتاہے کہ ہم عدلیہ کے خلاف مہم چلارہے ہیں جبکہ خودعدلیہ کے کندھوں پرسوارہوکراقتدارحاصل کرناچاہتاہے عدلیہ کالاڈلہ بناہواکیونکہ جب بھی عدالتیں بلاتی ہیں کہتاہے بیمارہوں ،ٹانگ زخمی ہے جبکہ میاں نوازشریف کویہی عدالتیں ایک گھنٹہ کے نوٹس پرطلب کرتی تھیں وہ فوراًحاضرہوتے رہے ہیں

میاں نوازشریف کی بیماری کامذاق اڑانے والاآج ٹانگ کاپلسترنہیں اتاررہاہے اوربہانے بناکرعدلیہ سے چھپ رہاہے مریم نوازنے کہاکہ ان شاءاللہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی ہمارے مخالفین دیکھ لیں یہ ورکرزکنونشن اس امرکی گواہی ہے کہ یہ ورکراپنی مسلم لیگ کے امیدواروں کوالیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے