اسلام آباد . چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد صحافت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے،سلیکٹڈ حکمرانوں کو سچ سننا گوارا نہیں ،صحافت کو اپنی ثناخوانی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کلب ملتان کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا ک آج ملک میں شہری حقوق اور صحافت کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں، سلیکٹڈ حکمرانوں کو سچ سننا گوارا نہیں اور صحافت کو اپنی ثناخوانی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آزاد صحافت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پی پی پی آزادی صحافت میں یقین رکھتی ہے۔ 27 فروری کا لانگ مارچ صحافت سمیت تمام شہری حقوق کی حفاظت کی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ ہے، صحافی برادری عوام کے حقوق اور صحافت کی آزادی کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اور عوام کا ساتھ دیں۔
چئیرمین پیپلز پارٹی نے پریس کلب ملتان کے نومنتخب صدر شکیل انجم اور جنرل سیکریٹری نثار اعوان، خزانچی فرحان انجم ملغانی سمیت تمام کامیاب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملتان کے صحافیوں کا آزادیِ اظہار اور جمہوریت کے لیے جدوجہد میں ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام