صفحہ اول / پاکستان / حکومت کاروبارکرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے،عمران خان

حکومت کاروبارکرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے،عمران خان

اسلام آباد . نیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززپالیسی2021کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں میں کچھ کرنے کا زیادہ جنون ہوتا ہے، حکومت کا کام نوجوانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، چھوٹا کاروبارکرنے والوں کو بینک قرضے نہیں دیتے، حکومت کاروبارکرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ ایس ایم ایزسیکٹرکے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، بدقسمتی سے کسی نے چھوٹا کاروبارکرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا نہیں کی تھیں۔ خسروبختیاراوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایزکی راہ میں تمام رکاوٹوں کودورکریں گے، ایس ایم ایزکوسہولیات دیں گے توجی ڈی پی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں، کاروبارکی راہ میں تمام مشکلات کوختم کریں گے، ریگولیشن،این اوسی جیسے مسائل کوکم کرتے جا رہے ہیں، انسپیکشن بھی پیسہ بنانے کا ایک طریقہ بن چکا، آن لائن چیزیں کرنے سے مشکلات کم ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے جتنا چیلنج کسی حکومت کونہیں تھا، اقتدارسنبھالا توملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا، چین، سعودی عرب نے ہماری مدد کی، ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا تو صدی کا سب سے بڑا کورونا آ گیا، دنیا نے پاکستان کی کورونا پالیسی کو سراہا.کورونا وائرس کی نئی لہر آرہی ہے، کاروبار بند نہیں کریں گے، ایس اوپیزپرعمل کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں ایکسپورٹ بڑھانے پر زورلگانا ہے۔ جوبھی محکمہ ایکسپورٹ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالے گا ایکشن لیں گے، سنگاپورکی ایکسپورٹ پاکستان سے زیادہ ہے، سنگاپورکی300ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہے، ملائیشیا بھی ہم سے آگے نکل گیا، 1960میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان نیچے جانا شروع ہوگیا۔

مہنگائی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچے توعالمی سطح پرمہنگائی کی لہرآئی، ان تمام بحرانوں کا مقابلہ کیا، کورونا کے باوجود آج ریکارڈ ایکسپورٹ، ترسیلات زر، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جب اقتدار سنبھالا تو 8 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تو بڑا مذاق اڑایا گیا، اس وقت 6 ہزارارب ٹیکس اکٹھا کر چکے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا 22 کروڑ میں سے صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیں، سب کوٹیکس دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم، چینی، مکئی، چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، نظرآرہا ہے عالمی سطح پرمہنگائی ہوئی ہے، پاکستان کی تاریخ میں موٹرسائیکل، گاڑیوں، موبائل کی ریکارڈ فروخت ہوئی، مانتا ہوں مشکلات ہے، آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے